Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے پر دو افراد بشمول خاتون ہلاک

بلندی سے گرنے پر دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) راجندر نگر اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول خاتون بلندی سے گر کر فوت ہوگئی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ نیل کنٹ جو پیشہ سے مزدور تھا، فلم نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ گذشتہ چند روز سے یہ شخص ایک زیرتعمیر اپارٹمنٹ میں کام کررہا تھا کہ 30 ڈسمبر کو مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 30 سالہ ستیاوتی جو ایل این نگر علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیوی تھی، صبح کے اوقات میں بالکونی میں یہ خاتون گھریلو کام میں مصروف تھی کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT