Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / بلندی سے گرنے پر دو افراد ہلاک

بلندی سے گرنے پر دو افراد ہلاک

حیدرآباد۔/3مئی، (سیاست نیوز) حیدرآباد اور سائبر آباد کے حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے گرنے کے سبب فوت ہوگئے۔ سعیدآباد اور ونستھلی پورم میں یہ واقعات پیش آئے۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 18سالہ احمد جو سنگارینی کالونی سعیدآباد کا ساکن تھا، پیشہ سے واٹر سرویسنگ کا کام کرتا تھا۔30اپریل کواحمد عمارت کی چوتھی منزل سے

حیدرآباد۔/3مئی، (سیاست نیوز) حیدرآباد اور سائبر آباد کے حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے گرنے کے سبب فوت ہوگئے۔ سعیدآباد اور ونستھلی پورم میں یہ واقعات پیش آئے۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 18سالہ احمد جو سنگارینی کالونی سعیدآباد کا ساکن تھا، پیشہ سے واٹر سرویسنگ کا کام کرتا تھا۔30اپریل کواحمد عمارت کی چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جس کی کل رات موت ہوگئی۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 25سالہ پروین کمار ریڈی جو طالب علم تھا ، شکتی نگر میں رہتا تھا وہ عمارت کی دوسری منزل سے گر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی رات دیر گئے موت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT