Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے پر میستری کی موت

بلندی سے گرنے پر میستری کی موت

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والا میستری اونچائی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 20 سالہ محمد انور ساکن حسن نگر جس کا تعلق ناندیڑ مہاراشٹرا سے ہے دو سال قبل روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور وہ میستری کا کام کیا کرتا تھا ۔ راجندر نگر علاقہ میں زیر تعمیر عمارت میں وہ گذشتہ چند دنوں سے کام کر رہا تھا اور آج عمارت کی تیسری منزل سے کام کرنے کے دوران اتفاقی طور پر نیچے گر پڑا ۔ اس حادثہ میں محمد انور شدید زخمی ہوگیا جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع فوت ہوگیا ۔ پولیس راجندر نگر نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ مردہ خانہ منتقل کردیا ۔
بیگم پیٹ میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ نرسمہا ساکن بیگم پیٹ ہٹس کل رات دیر گئے بیگم پیٹ کے مصروف ترین علاقہ میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ اسے تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے سبب وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس اس سلسلے میں مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT