Wednesday , December 12 2018

بلندی سے گرنے پر پلمبر کی موت

حیدرآباد ۔ /24 ستمبر (سیاست نیوز) چھتری ناکہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں عمارت پر کام کرنے کے دوران ایک پلمبر اونچائی سے گرنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ طیب بن حمد بیامین ساکن پھول باغ جو پیشہ سے پلمبر تھے چھتری ناکہ علاقہ میں زیرتعمیر عمارت کی تیسری منزل پر کام میں مصروف تھے کہ اتفاقی طور پر نیچے گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگئے ۔ پولیس چھتری ناکہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT