Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے کے باعث دو افراد بشمول کمسن کی موت

بلندی سے گرنے کے باعث دو افراد بشمول کمسن کی موت

حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں چندرا نگر اور ایل بی نگر میں دو افراد بشمول ایک کمسن طالب علم کی بلندی سے گرنے کے سبب موت ہوگئی ۔ چندرا نگر پولیس کے مطابق 11 سالہ جے درگیش جو پانچویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ اے پی ایچ بی کالونی میں واقع اپنے نانا کے مکان آیا ہوا تھا ۔ جس کا تعلق ضلع میدک سے بتایا گیا ہے ۔ وہ گرمائی چھٹیوں میں نانا کے یہاں آیا ہوا تھا اور 19 مئی کے دن دوسری منزل پر سو رہا تھا کہ اچانک دوسری منزل کی بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات گئے فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ وینکٹیش جو مزدور تھا ۔ منصورآباد علاقہ کا ساکن تھا جس کا تعلق ضلع پرکاشم سے بتایا گیا ہے وہ کل ایک زیر تعمیر عمارت میں جہاں وہ کام کر رہا تھا بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT