Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

بلندی سے گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) میٹرو ریل کے زیر تعمیر پلر سے گرکر ایک اور سائن بورڈ کی تنصیب کے دوران بلندی سے گرکر ایک دو علحدہ واقعات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ اور کشائی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ کے پی ایچ بی پولیس کے مطابق 25 سالہ نتیش کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ نظام پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ میٹرو ریل کے زیر تعمیر ایک پلر پر وہ کام میں مصروف تھا کہ اچانک بلندی سے گرپڑا جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 37 سالہ آر راجیش جو سائن بورڈ کی تنصیب کا کام کرتا تھا ۔ کاروان علاقہ میں رہتا تھا 6 فروری کے دن وہ کشائی گوڑہ علاقہ میں سائن بورڈکی مرمت میں مصروف تھا کہ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT