بلندی سے گرنے کے علیحدہ واقعات میں دو افراد فوت

حیدرآباد 13 فروری (سیاست نیوز) ایل بی نگر اور مادھاپور کے علاقوں میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے گرکر فوت ہوگئے۔ جن میں ایک کنٹراکٹر بتایا گیا ہے جو مشتبہ طور پر بلندی سے گر پڑا۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 31 سالہ عبدالبشیر جو بھولک پور مشیرآباد علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے کنٹراکٹر بتایا گیا ہے، یہ شخص کل ایک زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل پر کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 35 سالہ یادیا جو پیشہ سے میستری تھا، مادھا پور علاقہ میں رہتا تھا۔ یادیا جس کا آبائی مقام مدھیہ پردیش بتایا گیا ہے، کل ایک زیرتعمیر عمارت کی تیسری منزل پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT