Thursday , January 24 2019

بلندی سے گرکر مشتبہ طور پر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ پیٹلہ برج میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ چارمینار پولیس کے مطابق 39 سالہ راجو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ سنتوش نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص پیٹلہ برج علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت پر جھولے کے ذریعہ کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT