Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / بلند شہر میں مسجد کی گنبد منہدم ایک لڑکا ہلاک، دو زخمی

بلند شہر میں مسجد کی گنبد منہدم ایک لڑکا ہلاک، دو زخمی

بلند شہر ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے بلند شہر کی ایک تاریخی جامع مسجد کی تین گنبدوں کے منجملہ ایک گنبد کل شام اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک 10 سالہ بچہ فوت اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔ اس مسجد کے امام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے مسجد کے قریب کھیل رہے تھے کہ 4 بجے شام گنبد کے منہدم ہونے کے سبب ایک بچہ ملبہ میں زندہ دفن ہوگیا۔ مسجد امام زین العابدین نے کہا کہ عوام کی کثیر تعداد اس مقام پر جمع ہونے کے سبب راحت و بچاؤ مہم میں تاخیر ہوئی۔ اس علاقہ کے کارپوریٹر عبدالنافع القاری نے کہاکہ یہ مسجد 800 سال قدیم ہے۔
کاشتکاروںکے
قرض معافی کی رقم جاری
ممبئی ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے کاشتکاروں کا قرضہ ادا کرنے 25000 کروڑ روپئے جاری کردیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT