Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بلند عمارت سے گرنے والے زخمی شخص کی موت

بلند عمارت سے گرنے والے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 45 سالہ شخص مارگپا فوت ہوگیا ۔ یہ شخص پیشہ سے مزدور اور میاں پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص پہال گوڑہ علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کر رہا تھا کہ بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT