Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / بلوویل گیم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: پرساد

بلوویل گیم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: پرساد

نئی دہلی 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اطلاعات و ٹیکنالوجی اور قانون کے وزیر روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ بلوویل گیم پر روک لگانے کی حکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مسٹر پرساد نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس گیم کے تعلق سے حکومت کو کئی طرح کی شکایات ملی تھیں جس کے بعد اس پر روک لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس گیم کو چلانے والی کمپنیوں اور پلیٹ فارم کو اسے بند کرنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکوسسٹم میں اس طرح کے گیم کے تصور کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے ۔متعلقہ پلیٹ فارم کو حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خیال ر ہے کہ اس گیم کو کھیلنے والے بچوں کے خود کشی کرنے کے سلسلے میں پورے ملک سے کئی معاملات سامنے آئے تھے ۔ اس کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT