Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / بلوچستان مسئلہ اٹھانے پر عمر عبداللہ کی تنقید

بلوچستان مسئلہ اٹھانے پر عمر عبداللہ کی تنقید

سرینگر 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر جموںو کشمیر عمر عبداللہ نے ایک ایسے وقت جبکہ کشمیر میں تشدد چل رہا ہے بلوچستان کا مسئلہ اٹھانے پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ کشمیر میں 24 گھنٹوں میں 6 احتجاجی ہلاک ہوگئے ہیں لیکن ہم بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم نے جموں و کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے بہت اچھا کام کیا ہے ۔ 12 اگسٹ کو کل جماعتی اجلاس کے بعد مرکز نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ وزیر اعظم نے یوم آزادی تقریر میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT