Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / بلوچستان مسئلہ اٹھانے کا اخلاقی حق : آر ایس ایس

بلوچستان مسئلہ اٹھانے کا اخلاقی حق : آر ایس ایس

نئی دہلی۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج کہا ہیکہ ہندوستان کو بلوچستان اور گلگت بلتستان کا مسئلہ اٹھانے کا اخلاقی حق حاصل ہے۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر اندریش کمار نے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستان اپنے ہی عوام سے تیسرے درجہ کے شہری کا سلوک روا رکھے  ہوئے ہے۔ وہ مہاجرین اور صوبائی آزادی کی تحریکوں کو کچلنے کیلئے بم استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان صوبوں میں جہاں لوگ تکالیف کا شکار ہیں اور آئے دن جہاں قتل عام ہوتا ہو، ان مسائل کو اٹھانے کا ہندوستان کو اخلاقی حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جو خود تشدد کا شکار ہے اور جہاں اپنے ہی شہریوں کو ہلاک کیا جاتا ہے اور مسلمانوں کے ساتھ تیسرے درجہ کا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ وہ کشمیر کا سلگتا موضوع اٹھاتے ہوئے خود اپنے گھر کی آگ بجھا نہیں سکتا۔ یہ آگ خود اسے تباہ کر ڈالے گی لہٰذا پاکستان کوچاہئے کہ ایک اچھا پڑوسی اور ایک اچھا ملک بن کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملہ میں پاکستان کو کوئی اخلاقی حق نہیں پہنچتا جبکہ ہندوستان کو بلوچستان مسئلہ اٹھانے کا انسانی اور اخلاقی حق حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT