بلوچ قائداکبربگتی قتل کیس: پرویز مشرف پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف پر آج بلوچ قوم پرست لیڈر اکبر بگتی کے 2006ء میں کئے گئے قتل کیس میں فردِ جرم عائد کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف چار جرائم ثابت ہوئے ہیں۔ فوجی کارروائی کے دوران اکبر بگتی کو ہلاک کیا گیا تھا۔ کوئٹہ کی عدالت نے 71 سالہ سابق فوجی سربراہ پر چارج شیٹ عائد کی ہے اور اس قتل کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔ نواز اکبر خاں بگتی قتل کیس میں جج نے کہا کہ 4 فروری کے بعد اس کیس کی سماعت روزانہ کی اساس پر کی جائے گی۔ بلوچستان کے سابق چیف منسٹر بگتی اور قبائیلیوں کے سربراہ کو 2006ء میں پرویز مشرف کے حکم سے فوجی کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ ان کی ہلاکت کے خلاف ملک گیر احتجاج بھڑک اٹھا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT