Friday , November 24 2017
Home / دنیا / بلوچ قیادت کی ٹرمپ کی افغان پالیسی کو تائید

بلوچ قیادت کی ٹرمپ کی افغان پالیسی کو تائید

واشنگٹن ۔ 27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اعلیٰ سطحی بلوچ جلاوطن قیادت نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی افغان اور جنوبی ایشیاء پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور اس علاقہ کے دوستوں اور دشمنوں کے درمیان فرق و امتیاز کریں ۔ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتہ پاکستان کی انتشار پسند طاقتوں کے ایجنٹوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے پر شدید تنقید کی تھی اور پاکستان کو انتباہ دیا تھا کہ اگر وہ دہشت گردوں کی تائید جاری رکھیں تو اس کا کافی نقصان ہوسکتا ہے ۔ ٹرمپ نے الزام عائدکیا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے اور اس پالیسی کے جاری رہنے پر امداد بند کردینے کا انتباہ بھی دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT