Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / بلٹ ٹرین کا 15 اگسٹ 2022ء کو آغاز متوقع

بلٹ ٹرین کا 15 اگسٹ 2022ء کو آغاز متوقع

نئی دہلی ۔11 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ احمدآباد تا ممبئی بلٹ ٹرین 15 اگسٹ 2022 ء کو ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر شروع ہوجائے گی ۔ وزارت ریلوے کے ایک عہدیدار نے جو بلٹ ٹرین پراجکٹ کے انچارج ہیں بتایا کہ اگرچہ اس کی تکمیل کا نشانہ 2023 ء مقرر کیا گیا ہے لیکن ہم ایک سال قبل تک اسے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم جاپان شینزو آبے14 ستمبر کو اس پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیر ریلوے پیوش گوئیل نے کہاکہ اس ٹرین میں سفر سب کیلئے ممکن ہوگا کیونکہ ہم واجبی کرایہ مقرر کریں گے ۔ ممبئی تا احمد آباد 508 کیلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے اور 58 منٹ میں طئے ہوگا جبکہ 10 اسٹیشنس ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT