بلڈنگ اجازت نامے ‘ 51 آرکٹیکٹس کو ایچ ایم ڈی اے کی نوٹس

حیدرآباد 21 جنوری ( این ایس ایس ) ایچ ایم ڈی اے کے کمشنر ٹی چرنجیولو نے آج کہا کہ جن عمارتوں اور ڈھانچوں کو مکمل تفصیلات کے بغیر لائسنس جاری کئے گئے ہیں انہیں منسوخ کردیا جائیگا ۔ ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ایچ ایم ڈی اے سربراہ نے کہا کہ ان کے حدود میں جملہ 51 لائسنس یافتہ آرکٹیکٹس ‘ اسٹرکچر انجینئرس ‘ فنی ماہرین وغیرہ کو نوٹس جاری کی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اندرون سات دن عمارتوں کی تفصیلات پیش کریں بصورت دیگر ان کے لائسنس منسوخ کردئے جائیں گے ۔ ایچ ایم ڈی اے کو حالیہ جی او نمبر 10 کی رو سے ان کے لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT