Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بلگام میں 785 واں عرس حضرت الفقیہ المقدم ؒ

بلگام میں 785 واں عرس حضرت الفقیہ المقدم ؒ

مولانا حبیب سہیل العیدروس کی شرکت ، باشیبان اکیڈیمی کے زیرانتظام تمام تیاریاں مکمل

بلگام ۔ 19ستمبر ۔ ( میل ) مولوی زاہد کی اطلاع کے بموجب شہر بلگام میںبہ فیض روحانی و نظر کرم حضرت اُم الفقراء (یمن ) ، جد خاندان باشیبان حضرت سید ابوبکر باشیبان (یمن) ، حضرت سید عمر باشیبان ، سید عبداللہ باشیبان ، سیدہ پیرانی ماں صاحبہ و سید نور پاشاہ باشیبان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین و بہ نگاہ کرم حضرت علامہ سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی 785 واں عرس حضرت الفقیہ المقدم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زیرسرپرستی حضرت سید آدم شاہ قادری عرف منجھلے دادا سجادہ نشین آستانہ حضرت سید غوث شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ باگیواڑی و زیرصدارت حضرت حبیب احمد بن محمد العیدروس عظیم الشان پیمانے پر 20 ستمبر 2017 ء مطابق 28 ذی الحجہ 1438 ہجری بمقام جامع مسجد مین روڈ دربار محلہ بلگام بعد نماز عشاء 9:30 بجے مقرر ہے ۔مراسم عرس کا آغاز 20 ستمبر کو بعد نماز مغرب خانقاہ حضرت سید عبداﷲ باشیبان ٹینگنکیری محلہ بلگام میں باعلوی طریقہ پر پرچم کشائی سے ہوگا ۔ بعد ازاں یمنی انداز میں مشہور عرب و عجم ذکر راتب الحداد ، فاتحہ خوانی اور صلوٰۃ و سلام ہوگا ۔ اس محفل بابرکت سے مقررخصوصی حضرت علامہ مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس (حیدرآباد ) خطاب فرمائیں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید شفیق پاشاہ العیدروس (بیجاپور)، جناب سید مشتاق العیدروس ، جناب حبیب محمد بن عبداﷲ رفیع المرغنی مکاوی ( حیدرآباد) ، جناب سید ذکی بن مشتاق العیدروس ، سید فضل الحق عرف ایس ایس پیرزادہ صاحب ، محمد نذیراللہ قادری صاحب ،عبدالرحمن نظامی ، عبدالواحد مصباحی صاحب ،سید سرور احمد اشرفی انعمدار ، نعمت اﷲ رضوی صاحب ،اعجاز احمد رضوی صاحب ، جناب معین الدین المعروف وسیم صاحب ، جناب زید احمد اشرفی صاحب ، جناب داؤد احمد صاحب ، جناب عاقب اشرفی صاحب ، جناب اظہرالدین صاحب، جناب شوکت صاحب ، جناب نورمحمد نعلبند اشرفی صاحب ، جناب ابراہیم اشرفی صاحب ، جناب شاہ نواز مصباحی صاحب ، مولانا فہیم احمد اشرفی صاحب (بلگام) شرکت کریں گے ۔ خواتین کیلئے پردے کا معقول نظم رہے گا ۔ حضرت الحبیب منیر پاشاہ باشیبان چیرمین فیضان باشیبان ٹرسٹ (بلگام)خلیفہ حضور شیخ الاسلام حضرت مدنی میاںکی راست نگرانی میں عرس شریف کی اس تقریب کو کامیاب بنانے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ حضرت سید عبداللہ باشیبان اکیڈیمی بلگام کے سرپرست و کارکنان نے شمع اسلامی کے پروانوں اور حضرت فقیہ المقدم کے عقیدت مندوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT