Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / بلیٹ ٹرین عام آدمی کا خواب نہیں : شیوسینا۔ کسان بھی مخالف

بلیٹ ٹرین عام آدمی کا خواب نہیں : شیوسینا۔ کسان بھی مخالف

ممبئی ؍ پالگھر 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بلٹ ٹرین پراجکٹ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے این ڈی اے کی حلیف شیوسینا نے آج کہاکہ یہ پراجکٹ عام آدمی کا خواب نہیں بلکہ وزیراعظم نریندر مودی کی دیرینہ آرزو ہے۔ سینا نے اپنے ترجمان سامنا کے اداریہ کے ذریعہ یہ جاننا چاہا کہ آیا احمدآباد ۔ ممبئی ہائی اسپیڈ ٹرین پراجکٹ واقعی اِس ملک کی ضرورتوں سے میل کھاتا ہے۔ وزیراعظم مودی اور اُن کے جاپانی ہم منصب شن زو ابے نے آج ہی ہندوستان کے اولین بلٹ ٹرین پراجکٹ کا احمدآباد میں سنگ بنیاد رکھا ہے۔ مرکزی حکومت کے اِس اقدام کی اُن کی حلیف پارٹی کے ساتھ ساتھ اِس پراجکٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والے کسانوں نے بھی مخالفت شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT