Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / بلیک منی کیس میں چدمبرم کے رشتہ دار کو راحت

بلیک منی کیس میں چدمبرم کے رشتہ دار کو راحت

چینائی 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ نے آج سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے ارکان خاندان کی یہاں ایک خصوصی عدالت کے روبرو حاضری کے سلسلہ میں عبوری حکمنامہ کی یکسوئی 2 نومبر تک آگے بڑھادی۔ یہ بیرونی اثاثہ جات کے عدم انکشاف کا کیس ہے جو اُن کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس نے دائر کیا ہے۔ جسٹس ایس منی کمار اور جسٹس سبرامنیم پرساد کی ڈیویژن بنچ پہلے ہی چدمبرم کی اہلیہ ، بیٹے اور بہو کی داخل کردہ اصل اپیلوں پر اپنا آرڈر محفوظ کرچکی ہے۔ اِن اپیلوں میں استغاثہ کی کارروائی کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔

ووٹر لسٹ پر اعتراض کی اپیلیں خارج
نئی دہلی 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سینئر کانگریس قائدین کمل ناتھ اور سچن پائلیٹ کی دو علیحدہ عرضیوں کو خارج کردیا جن کے ذریعہ انتخابات والے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ووٹر لسٹ کے مسودے کو متن کی شکل میں فراہم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ مدھیہ پردیش میں چناؤ 28 نومبر کو اور راجستھان میں 7 ڈسمبر کو منعقد کئے جائیں گے۔ جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے کہاکہ ہم نے یہ عرضیاں خارج کردی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT