Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / بلیک میل معاملہ ایک غلط فہمی :کریم بینزیما

بلیک میل معاملہ ایک غلط فہمی :کریم بینزیما

پیرس ۔3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی فٹبال ٹیم کے ا سٹرائیکر کریم بینزیما نے کہا ہے کہ سیکس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے کے معاملے میں ان کا ملوث ہونا ’ایک بہت بڑی  غلط فہمی ہے۔ کریم بینزیما نے ایک فرانسیسی فٹبالر میتھیو ویلبینا کو مبینہ طور پر سیکس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے کی کوششوں سے متعلق ٹی وی چینل ’ٹی ایف1‘ کو ایک انٹرویو دیا ہے۔ اگر کریم بینزیما پر یہ ثابت ہو گیا کہ وہ بلیک میلنگ میں ملوث تھے تو انھیں پانچ سال کے لئے جیل ہو سکتی ہے۔ ٹی ایف 1 کو دیئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میں کیمروں کے لئے نہیں کھیل رہا، میں کوئی کھیل نہیں کھیل رہا۔انہوں نے  مزید کہا ہے کہ امید ہے اس کا بہتر اختتام ہوگا۔ ہم سب ٹھیک ہوں گے۔ہم سب یورو کپ جیتنے کے لئے فرانس کی ٹیم میں واپس آئیں گے۔ کریم بینزیما جنھیں اس وقت باقاعدہ تفتیش کا سامنا ہے نے اس بات پر زور دیا کہ میں یہاں اس لئے ہوں کیونکہ میں مخلص ہوں۔ گذشتہ ماہ ہونے والی سنوائی کے بعد ان کا بیان خفیہ طور پر سامنے آیا ہے جس میں بینزیما نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ انھوں نے ویلبینا کو وہ باتیں بتائیں جو سچ نہیں تھیں تاہم انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف ان کی مدد کر رہے تھے۔ فرانسیسی اخبار لا مونے کے مطابق کریم بینزیما نے تفتیش کرنے والے جج سے کہا ہے کہ یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ جو میں کر رہا تھا وہ صرف مدد تھی۔اس کا بلیک میل کرنے یا پیسوں کا مطالبہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کہانی اس سال کے ابتدا میں شروع ہوئی تھی جب فرانس کے مڈ فیلڈر میتھیو ویلبینا کو معلوم ہوا تھا کہ ایک خاتون کے ساتھ ان کی بنائی گئی ویڈیو چوری ہو گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT