Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / بل انگلش نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم

بل انگلش نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم

ویلنگٹن ۔ 13 ڈسمبر (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کی حکمراں جماعت نیشنل پارٹی نے تجربہ کار بل انگلش کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتہ سابق وزیراعظم جان کی نے اپنے عہدہ سے اچانک مستعفی ہوکر سب کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ نیشنل پارٹی نے اس سلسلہ میں آج ایک اجلاس کا انعقاد کیا تھا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بل انگلش کو گورنمنٹ ہاؤس میں آج ہی عہدہ کا حلف دلایا جائے۔ اسٹیٹ سرویسیس منسٹر پاؤلابینیٹ کو نائب وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صدر پیٹرگڈفیلو نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا بل اور پاؤلا دونوں ہی غیرمعمولی قائدین ہیں جو تجربہ اور نئی سوچ کا ملاجلا امتزاج ہوگا اور نیوزی لینڈ کے شہریوں کو ان دونوں کی قیادت میں ایک مستحکم حکومت فراہم کی جائے گی جیسا کہ عوام کو توقعات ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انہوں نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔

TOPPOPULARRECENT