Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / بل کلنٹن نے اسکولی کچن کا دورہ کیا

بل کلنٹن نے اسکولی کچن کا دورہ کیا

جئے پور۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے ایک این جی او کی جانب سے چلائے جانے والے مطبخ (کچن) کا دورہ کیا جو حکومت کی اسکیم کے مطابق متعدد سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مڈ ڈے میل سربراہ کرتی ہے ۔ ’’اکشیاپترا ‘‘ نامی این جی او نے بل کلنٹن اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا جو جگت پورہ علاقہ میں واقع ہے ۔ بعد ازا

جئے پور۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے ایک این جی او کی جانب سے چلائے جانے والے مطبخ (کچن) کا دورہ کیا جو حکومت کی اسکیم کے مطابق متعدد سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مڈ ڈے میل سربراہ کرتی ہے ۔ ’’اکشیاپترا ‘‘ نامی این جی او نے بل کلنٹن اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا جو جگت پورہ علاقہ میں واقع ہے ۔ بعد ازاں وہاں کام کرنے والوں نے بل کلنٹن کو وہ تمام تفصیلات بتائیں اور عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں طلباء کیلئے کھانا تیار کرنے کا طریقہ بتایا ۔ بل کلنٹن بعد ازاں ایک سرکاری اسکول پہنچے جہاں ان کی آمد کی خوشی میں طلباء نے ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا ۔ حیرت انگیز طور پر بل کلنٹن اور ان کے وفد کے ارکان نے ایک اسکول پہنچ کر بچوں کو کھانا اپنے ہاتھوں سے پیش کیا جس سے بچے بھی حیرت زدہ رہ گئے اور حیرت و خوشی کا ملا جلا اظہار کرنے لگے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ایشیا پیسفک کے دورہ کیلئے جئے پور اور لکھنو کا دورہ بل کلنٹن کے پروگرام میں شامل ہے ۔ ہندوستان کے دورہ کے بعد موصوف ویتنام ، انڈونیشیا ، پاپو انیوگنی اور آسٹریلیا کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ کلنٹن فاؤنڈیشن کے تحت چلائی جارہی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔ بل کلنٹن آسٹریلیا میں 20 ویں بین الاقوامی ایڈز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔

بل کلنٹن بہت جلد نانا بنیں گے
== سابق صدر امریکہ بل کلنٹن عنقریب نانا بننے والے ہیں اور آج انہیں جئے پور میں دو گورنمنٹ اسکول کے طلباء نے نو مولود بچوں کیلئے ہاتھ سے تیار کردہ ملبوسات بطور تحفہ پیش کیا۔ کلنٹن نے کہا کہ ان کی لڑکی چلیسا کلنٹن بہت جلد ماں بننے والی ہے اور وہ بحیثیت نانا ایک نئے رول کیلئے کافی خوش ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ یہ توقع کی کہ وہ نانا بنیں گے اور اب خدا انہیں یہ موقع فراہم کر رہا ہے۔ بل کلنٹن نے گورنمنٹ اسکول میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی اور ان کے چہرہ پر مسکراہٹ تھی۔ اسکول کے طلباء نے انہیں چھوٹے بچوں کے تحفے بشمول ملبوسات پیش کئے۔

TOPPOPULARRECENT