Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / بمبئی ہائی کورٹ نے ریا کی درخواست منظور کی

بمبئی ہائی کورٹ نے ریا کی درخواست منظور کی

ممبئی، 23نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائی کورٹ نے ٹینس اسٹار لینڈر پیس کے ساتھ ’شادی کے بناء ساتھ رہنے‘ کے معاملے میں سیشن عدالت کے حکم کے خلاف ریا پلے کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ہے ۔ ریا نے سیشن عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے جس میں اس نے شادی کے بغیر پیس کے ساتھ رہ رہی ریا کو بیوی کا درجہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔  تاہم جسٹس اے ایم بدر نے 10 سالہ بیٹی کے سلسلے میں فیملی کورٹ میں زیردوراں مقدمے میں عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا۔ پیس اور ریا طویل عرصے سے اپنی بیٹی کی تحویل کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔  پیس نے اپنی بیٹی کی مکمل تحویل (کسٹڈی) مانگی ہے جبکہ ریا نے اپنی بیٹی کو اپنے پاس رکھنے کی ہدایات دینے کی عدالت سے اپیل کی ہے ۔ بالی ووڈ اسٹار سنجے دت سے طلاق کے بعد ریا اور پیس ساتھ ساتھ رہ رہے تھے ۔ پیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کبھی ریا سے شادی نہیں کی اور وہ اُن کی بیوی نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے ریا کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا ہے، جس میں اس بات پر فیصلہ ہوگا کہ کیا پیس کے ساتھ رہتے ہوئے ریا کا درجہ بیوی کا تھا یا نہیں۔ ریا نے پیس اور اُن کے والد کے خلاف گھریلو تشدد کا معاملہ مجسٹریٹ کورٹ میں درج کرایا تھا، جس نے یہ رولنگ دی تھی کہ اگرچہ دونوں نے شادی نہیں کی تھی، لیکن ریا ، پیس کے ساتھ اُن کی بیوی کے طور پر رہ رہی تھی؛ اس لئے معاملے کی سماعت کی جا سکتی ہے ۔ تاہم پیس نے اس فیصلے کے جواز کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا، جس نے ٹینس کھلاڑی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT