Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بمراکی شاندار بولنگ ‘سری لنکا 217/9

بمراکی شاندار بولنگ ‘سری لنکا 217/9

کینڈی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر جسپریت بمراکی شانداربولنگ کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے یہاں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میں میزبان سری لنکا کو مقررہ 50 اوورس میں 217 رنز تک محدود رکھا۔سری لنکا نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس مقابلے میں بھی سری لنکائی ٹیم ایک بہتر شروعات کرنے میں ناکام رہی۔اوپنر وکٹ کیپر ڈک ویلا 15 گیندوں میں2 چوکوں کی مدد سے 13رنز بناکر آوٹ ہوئے۔مڈل آرڈر بیٹسمین تھیریمنے نے 105 گیندوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز اسکور کئے۔وقفے وقفے وکٹوں کے زوال کی وجہ سے سری لنکائی ٹیم ایک بڑا اسکور نہیں کرپائی جبکہ میزبان ٹیم کے لئے دوسرا اعظم ترین اسکور دوسرے اوپنر دنیش چنڈی مل نے بنایا۔چنڈیمل نے 71 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے سست رفتار36 بنائے۔علاوہ ازیں سری وردھنے نے لوورآرڈر میں 27 گیندوںپر 29 رنز بنائے۔حالیہ دنوں میں ٹیم کی قیادت چھوڑنے والے آل راؤنڈر انجیلو متھیوز کی ناکامی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ11 رنز ہی بناسکے۔ہندوستان کے لئے بمرا نے 10 اوورس میں 27 رنز کے عوض5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT