Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / بمراہ کے لاپتہ دادا کی نعش ملی،خودکشی کا اندیشہ

بمراہ کے لاپتہ دادا کی نعش ملی،خودکشی کا اندیشہ

احمدآباد10دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیندباز جسپریت بمراہ کے پچھلے دو دن سے لاپتہ دادا سنتوکھ سنگھ بمراہ(84)کی لاش آج یہاں سابرمتی ندی سے برآمد کی گئی ہے اور ساتھ ہی جسپریت کے نام ان کا ایک ایک جذباتی ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے ۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے ۔اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر کے کیچھا میں رہنے والے مسٹر بمراہ تین چار دن پہلے یہاں مبینہ طورپر جسپریت کو دیکھنے کی خواہش کے ساتھ آئے تھے ۔ان کا مبینہ طورپر جسپریت کی ماں سے جھگڑا ہے ۔وہ یہاں سال اسپتال کے نزدیک گویل پارک میں واقع جسپریت کی رہائش گاہ کے بجائے اپنی بیٹی یعنی جسپریت کی پھوپھی رویندر کور کی رہائش گاہ وستراپور جھیل کے نزدیک قیام پذیر تھے ۔وستراپور پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر ایم ایم جاڈیجا نے بتایا کہ محترمہ کور نے 8دسمبر کو ان کی گم شدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور کہا تھا کہ وہ دوپہر ڈیڑھ بجے سے غائب ہیں اور ان کا فون بھی بند ہے ۔آج ان کی لاش شہر کے بیچ بہنے والی سابرمتی ندی کے ددھیچی پل کے نزدیک ملی۔ان کی ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنی جسپریت کوا یک بار گلے لگانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT