Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / بمپ اسٹاک آلات پر پابندی کا فیصلہ عنقریب :ڈونالڈ ٹرمپ

بمپ اسٹاک آلات پر پابندی کا فیصلہ عنقریب :ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن،6اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس میں اندھا دھند فائرنگ میں 58افراد مارے جانے کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہاکہ انکی انتظامیہ رائفلوں میں لگنے والے بمپ اسٹاک آلات پر پابندی لگانے کے تعلق سے غور کرے گی۔بمپ اسٹاک آلات کی یہ خاصیت ہوتی ہیکہ انہیں لگانے میں نیم خودکار رائفلیں بھی خودکار ہتھیاروں کی طرح ہی کام کرنے لگتی ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کل وائیٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ان آلات کو ممنوعہ قرار دینے سے متعلق معاملہ پر جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT