Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / بم حملوں کے باوجود وزیراعظم قطر کا دورہ فرانس

بم حملوں کے باوجود وزیراعظم قطر کا دورہ فرانس

دوحہ ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم قطر نے پیرس بم حملوں کے باوجود فرانس کا اپنا دورہ شیڈول کے مطابق برقرار رکھا ہے ۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی اور سینئر عہدیدار سہ روزہ دورہ فرانس کیلئے روانہ ہوچکے ہیں ۔ وزیراعظم قطر کا جون 2013 ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے ۔ فرانس اور تیل کی دولت سے مالا مال قطر کے انتہائی قریبی معاشی اور فوجی روابط پائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT