Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / بم حملہ کے بعد میکسیکو ائرلائین کے طیارہ کی روانگی میں تاخیر

بم حملہ کے بعد میکسیکو ائرلائین کے طیارہ کی روانگی میں تاخیر

میکسیکو سٹی 8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو ائرلائین کے ایک طیارہ کی روانگی میں آج اس وقت تاخیر ہوئی جب ایک مسافر نے بم حملہ کی دھمکی دی ۔ یہ طیارہ میکسیکو سٹی سے کینکن جانے والا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ میکسیکو کے وولاریس ائرلائین نے ایک بیان میں بتایا کہ پرواز 714 پر سوار ایک مسافر نے بم کی دھمکی دی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ مسافرین اور عملہ کے ارکان کو اتار لیا گیا ہے اور وہ سب محفوظ ہیں۔ میکسیکو سٹی کے ائرپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ مکمل تلاشی لی گئی ہے لیکن کوئی بھی دھماکو مادہ دستیاب نہیں ہوسکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT