Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / بم دھماکوں کے فون کال کے بعد چینائی میں سخت سکیوریٹی

بم دھماکوں کے فون کال کے بعد چینائی میں سخت سکیوریٹی

چینائی 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ لوک سبھا انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کیلئے چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں پولیس نے چینئی میں سخت سکیوریٹی انتظامات کئے ہیں کیونکہ ایک فون کال کرتے ہوئے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ شہر میں پانچ مقامات پر بم دھماکے ہوسکتے ہیں۔ ان میں تین کاؤنٹنگ مراکز بھی ہیں۔ حالانکہ تحقیقات میں یہ اشارہ ملا ہے کہ کل رات دیر گئے کیا گیا یہ فون کال فرضی تھا پولیس نے سکیوریٹی کو سخت کردیا ہے اور چوکسی میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے ۔ اضافی پولیس دستوں کو یہاں متعین کردیا گیا ہے اور دیگر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT