Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / بم دھماکوں کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

بم دھماکوں کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

ممبئی 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے آج حکومت مہاراشٹرا کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ کلکٹر تھانے کو 13 جولائی 2011 ء کو زاویری بازار اور شہر کے دیگر علاقوں میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا مجاز گردانے۔ عدالت نے اندرون دو ہفتے اِس ضمن میں کارروائی کی ہدایت دی تاکہ اُن چار متاثرین کے رشتہ داروں کو رقم اد

ممبئی 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے آج حکومت مہاراشٹرا کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ کلکٹر تھانے کو 13 جولائی 2011 ء کو زاویری بازار اور شہر کے دیگر علاقوں میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا مجاز گردانے۔ عدالت نے اندرون دو ہفتے اِس ضمن میں کارروائی کی ہدایت دی تاکہ اُن چار متاثرین کے رشتہ داروں کو رقم ادا کی جاسکے جن کا تعلق ضلع تھانے سے ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ کلکٹر کو بھی اِس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ متاثرین کے خاندانوں کو اندرون ایک ماہ معاوضہ ادا کردیا جائے۔ جسٹس ابھئے اوکا کی زیرقیادت بنچ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکومت کو یہ ہدایت دی کہ اِس نوعیت کے دیگر مقدمات میں بھی جنھیں ایسا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے فوری رقم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ 2011 ء میں اوپیرا بازار، زاویری بازار اور دادر ویسٹ میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجہ میں 26 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے تھے۔عدالت زاویری بازار کے زیورات کے تاجر پرکاش سیٹھ کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کررہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT