Friday , August 17 2018
Home / دنیا / بم کی جھوٹی اطلاع کے بعد بش ایرپورٹ پر خدمات بحال

بم کی جھوٹی اطلاع کے بعد بش ایرپورٹ پر خدمات بحال

ہوسٹن ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق ایک بے چین مسافر کی جانب سے بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع پر دوبارہ سرویس بحال کردی گئیں۔ کل ٹکٹ کاؤنٹر پر موجود ایک مضطرب مسافر نے کہہ دیا کہ اس کے بیاگ پیاک میں بم موجود ہے جس کے ساتھ ہی ٹرمنل D کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔ ہوسٹن ایرپورٹ سسٹم نے ایرپورٹ کی دوبارہ کشادگی کا اعلان کردیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ تقریباً 25 مسافرین کو ٹکٹنگ علاقہ سے نکال دیا گیا اور بم اسکواڈ کو فوراً طلب کرلیا گیا اور ٹرمنل کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ ایرپورٹ ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کیلئے مسافر حراست میں لے لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT