Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / بناس ندی میں بس گر پڑی ، 33 ہلاک، وزیراعظم کا اظہار تعزیت

بناس ندی میں بس گر پڑی ، 33 ہلاک، وزیراعظم کا اظہار تعزیت

سوائی مادھو پور،23دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے سوائی مادھو پور میں آج صبح ایک پرائیویٹ بس کے بناس ندی میں گرنے سے 33 افراد ہلاک اور 23زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق یہ بس صبح 7 بجے سوائی مادھو پور سے سواریاں لے کر لال سوٹ کے لئے روانہ ہوئی تھی اور 20کلومیٹر دور بناس ندی میں گر گئی۔ندی میں پانی بھرا ہونے کی وجہ سے 20لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔بس میں سوار 23مسافر بھی شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔بس کو گیس کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو نکالا جارہا ہے اور ایمبولینس کی مدد سے انہیں اسپتال بھیجا جارہا ہے ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق تیز رفتار کی وجہ سے بس کا توازن بگڑ گیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT