Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بنجارہ ہلز اور لکڑی کا پل میں دو موٹر کاریں شعلہ پوش

بنجارہ ہلز اور لکڑی کا پل میں دو موٹر کاریں شعلہ پوش

حالت نشہ میں گاڑی چلانے کا انجام، ڈرائیور گرفتار، پولیس تحقیقات میں مصروف
حیدرآباد ۔ 26 اگست (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز اور لکڑی کا پل علاقوں میں پیش آئے حادثات میں دو موٹرکاریں شعلہ پوش ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ بسواتارا کا کینسر ہاسپٹل کے قریب اور لکڑی کا پل کے علاقہ میں یہ واقعات پیش آئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ تاہم بنجارہ ہلز پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ ڈرائیورکی لاپرواہی کے سبب حادثہ پیش آیا جو نشہ کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق بی ایم ڈبلیو گاڑی کی رفتار بے قابو تھی، فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی اور اچانک اس گاڑی میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی شعلہ پوش ہوگئی۔ تاہم نشہ کی حالت میں موجود ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلنے میں چلاکی کا مظاہرہ کیا اور فوری باہر آ گیا۔ پولیس نے اس ڈرائیور کی شناخت مہیش کی حیثیت سے کی جس کی عمر 19 سال بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اس کے خون کے نمونے کو حاصل کیا آلہ سے اس کی جانچ کی جس میں وہ قصوروار پایا گیا جو نشہ کی حالت میں تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہیش کونڈا پور میں ایک پارٹی میں شرکت کے بعد واپس ہورہا تھا۔ اس نے پارٹی میں شراب نوشی کی تھی اور اس کے ہمراہ ایک خاتون بھی موجود تھی۔ حادثہ کے فوری بعد اس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کو نکال دیا اور خاتون کے ساتھ فرار ہوگیا تھا جس کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس گاڑی کے مالک نیش کے خلاف بھی کارروائی کی ہے جس نے اپنے ساتھی کو نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کیلئے دیا۔ تاہم لکڑی کا پل لوٹس ہاسپٹل کے قریب ایک ڈسٹر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا جاتا ہیکہ گاڑی کے نشستیں جل کر خاکستر ہوگئے۔ سیف آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT