Wednesday , December 19 2018

بنجارہ ہلز علاقہ میں خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ فرحانہ بیگم جو فرسٹ لانسر احمد نگر علاقہ کے ساکن فہیم خان کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2008 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے تھے ۔ فہیم خان بیکری میں کام کرتے ہیں ۔ پولیس بنجارہ ہلز ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرحانہ بیگم اپنے شوہر فہیم خان سے ناراض تھی اور گھر کے اخراجات کیلئے جو رقم دی جاتی تھی اس سے ناخوش تھی اور اس دوران 18 اپریل کے دن اس نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT