Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / بنجارہ ہلز میں آدی واسی ، بنجارہ اور جگجیون رام بھونوں کی تعمیر کی منظوری

بنجارہ ہلز میں آدی واسی ، بنجارہ اور جگجیون رام بھونوں کی تعمیر کی منظوری

حیدرآباد /5 ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں بابو جگجیون رام بھون ، بنجارہ بھون اور آدی واسی بھون کی تعمیر کیلئے روڈ نمبر 10 پر ان تینوں اداروں کو فی کس ایک ایکڑ اراضی اور 250 کروڑ روپئے کے فنڈز کی اجرائی سے متعلق احکام پر آج دستخط کردئے ۔ اس بات سے اصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے کہ 11 ڈسمبر کو ان تینوں بھون کی تعمیر کے آغاز کیلئے سنگ بنیاد رکھے جائیں گے ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ان کاموں کے ضمن میں درج فہرست طبقات و قبائل سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں اور ان طبقات کی تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو کریں ۔ چیف منسٹر نے انتظامات کی ذمہ داری وزیر فینانس ایٹالہ راجیندر کو دی ہے ۔ ایم ایل سی راملو نائیک کو رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT