بنجارہ ہلز میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/22 فبروری، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ ممتاز بیگم جو بھولا نگر فرسٹ لانسر علاقہ کے ساکن محمد سلیم کی بیوی نے 20 فبروری کو مبینہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممتاز بیگم کو شوہر کی ہراسانیوں کا سامنا تھا، ہر چھوٹی بات پر اس خاتون کا شوہر اسے ہراساں کرتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس بنجارہ ہلز مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT