Thursday , May 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بنجارہ ہلز میں سانپ ڈسنے سے خاتون کی موت

بنجارہ ہلز میں سانپ ڈسنے سے خاتون کی موت

حیدرآباد /29 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے پاش علاقہ میں سانپ ڈسنے سے ایک خاتون کی موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 31 سالہ ہماوتی جو نندی ہلز علاقہ کے ساکن بھکشم کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون بلدیہ کی جاروب کش تھی جو کے پی آر پارک پر خدمات انجام دے رہی تھی ۔ بنجارہ ہلز پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اچانک گر پڑی اور اس کی صحت بگڑنے لگی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جھلس جانے والی لڑکی کی موت
حیدرآباد /29 نومبر ( سیاست نیوز ) ڈندیگل پولیس حدود میں ایک کمسن لڑکی پوجا کے دئے کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ جو کارتک جھلس کے خصوص میں جلائے گئے چراغ سے جھلس گئی تھی ۔ پولیس کے مطابق 6 سالہ وائشنوی جو گاگلہ پور علاقہ کے ساکن رمیش کی بیٹی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ گذشتہ روم کارتک ماس کے سلسلہ میں ان کے گھر دیہ ( چراغ ) جلائے گئے تھے اور لڑکی اس چراغ کی زد میں آکر شدید جھلس گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT