Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بنجارہ ہلز میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

بنجارہ ہلز میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ 23 اگست (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک بے رحم شوہر نے اپنی بیوی کا وحشیانہ انداز میں قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نیتانند ملک روڈ نمبر 13 گوری شنکر کا ساکن ہے جو اڑیسہ کا متوطن بتایا گیا۔ اس کی شادی 7 سال قبل پی ملک سے ہوئی تھی اور دونوں نے اپنی پسند سے شادی کی تھی جو شادی سے قبل عاشقی کرتے تھے۔ ان کی ایک 4 سالہ اور ایک تین ماہ کی لڑکی بھی ہے۔ دوپہر میاں بیوی کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اس دوران نیتانند نے اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ نیتانند پیشہ سے پلمبر بتایا گیا ہے۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT