Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بنجارہ ہلز میں عادی رہزن گرفتار

بنجارہ ہلز میں عادی رہزن گرفتار

حیدرآباد ۔ /19 ستمبر (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس کی کرائم ٹیم نے ایک عادی رہزن کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جو بنجارہ ہلز پارک کے بی آر پارک میں چہل قدمی کیلئے آنے والی خواتین کو مسلسل نشانہ بنارہا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ 25 سالہ ناٹکر نرسیا ساکن یوسف گوڑہ کرناٹک کا متوطن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نرسیا سال 2013ء میں سینٹرو کار کا سرقہ کیا تھا اور جب سے وہ سرقوں کا عادی ہوگیا ۔ گزشتہ 10 سال میں اس نے کے بی آر پارک میں آنے والے عاشق جوڑوں کو دھمکاکر ان سے روپئے اور طلائی زیورات چھین لیا کرتا تھا ۔ حالیہ دنوں نرسیا نے کے بی آر پارک میں چہل قدمی کیلئے آنے والی خواتین کو نشانہ بنانا شروع کیا اور کئی خواتین کی آگ میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر ان کے گلے سے قیمتی طلائی زیورات چھین کر فرار ہوجایا کرتا تھا ۔ کے بی آر پارک میں مسلسل رہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر کمشنر پولیس حیدرآباد نے 64 ایچ ڈی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی تھی اور پارک کے احاطہ میں سادے لپابس میں ملبوس کرائم برانچ عملہ کو بھی متعین کیا گیا تھا ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے عادی رہزن نرسیا کی موجودگی کی اطلاع پر اسے پارک سے گرفتار کرلیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کے بعد اس کی تفتیش کی جہاں پر انکشاف ہوا کہ اس نے اب تک 7 رہزنی کی وارداتیں انجام دی ہیں ۔ مسروقہ مال کو نرسیا ایک سنار ستیہ نارائینہ چاری کو فروخت کردیا کرتا تھا ۔ پولیس نے گرفتار رہزن کے قبضے سے 250 گرام مسروقہ طلائی زیورات ، سینٹرو کار جس کی مالیت 8 لاکھ روپئے ہے برآمد کرلی اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT