Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بنجارہ ہلز میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب ، تین دلال گرفتار

بنجارہ ہلز میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب ، تین دلال گرفتار

تین خواتین بشمول روسی لڑکی دلالوں کے چنگل سے آزاد، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/12جنوری، ( سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز کے رہائشی اپارٹمنٹ میں چلائے جارہے جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 3 دلالوں کو گرفتار کرلیا اور وہاں سے روس کی ایک خاتون کو ان کے چنگل سے بچالیا گیا۔ کمشنر ٹاسک فورس نے اس کارروائی کے دوران جسم فروشی کے ریاکٹ کے سرغنہ کورین جیکب عرف الیکس اور اس کے دو ساتھی یملا میری اور پنکج کمار منڈل کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جیکب کا تعلق چینائی سے ہے اور وہ سال 2001 میں روزگار کی تلاش میں آیا تھا اور مختلف مقامات پر ملازمت کیا اور کم آمدنی سے گذارا ناممکن ہونے کے نتیجہ میں اس نے شہر میں قحبہ گری کا اڈہ چلانے کے ارادہ کے بعد چینائی کے متوطن راگھویندرا ریڈی عرف رگھو سے رابطہ قائم کیا اور جسم فروشی کا کاروبار شروع کیا۔ سال 2011 میں جیکب کو پولیس بنجارہ ہلز نے گرفتار کیا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد اس نے اپنے مذکورہ دو ساتھیوں کے ساتھ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں واقع ایک رہائشی مکان میں قحبہ گری کا اڈہ شروع کیا اور وہ دہلی، ممبئی، کولکتہ اور روس سے لڑکیوں کو جسم فروشی کے کاروبار کیلئے لایا کرتا تھا اور انہیں ایک دن کیلئے 16 ہزار روپئے دیا کرتا تھا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے بنجارہ ہلز میں دھاوا کرتے ہوئے 3 افراد بشمول خاتون دلال کو گرفتار کرلیا اور وہاں سے تین متاثرہ لڑکیوں بشمول ایک روسی لڑکی اور مغربی بنگال و دہلی سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو دلالوں کے چنگل سے آزاد کیا۔ گرفتار افراد کو پولیس بنجارہ ہلز کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT