Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / بنجارہ ہلز میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ و بدسلوکی کا واقعہ

بنجارہ ہلز میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ و بدسلوکی کا واقعہ

حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں آج لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ اور بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم لڑکیوں کے رشتہ داروں نے نوجوانوں کو پیٹ دیا اور ایک کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ جبکہ 6 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے ۔ واقعہ آج روڈ نمبر 10 پر واقع شاپنگ مال میں پیش آیا ۔ چند منچلے نوجوانوں نے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ان پر نازیبا فقرے کسے ۔ پہلے افراد کو ان حرکتوں کو اپنے رشتہ داروں کو اطلاع دی ۔ لڑکیوں کے رشتہ دار فور طور پر شاپنگ مال پہونچ گئے رشتہ داروں کو دیکھ کر منچلے نوجوان لڑکیوں کے رشتہ داروں سے الجھ پڑے ۔ اس دوران ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ۔ لڑکیوں کے رشتہ داروں نے نوجوانوں کی پٹائی کردی ۔ اس دوران ایک کو انہوں نے پکڑ لیا جبکہ دیگر 6 فرار ہوگئے اور اس ایک نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT