Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بنجارہ ہلز میں ڈرائیور بھاری رقم لیکر فرار

بنجارہ ہلز میں ڈرائیور بھاری رقم لیکر فرار

حیدرآباد۔ 22 اگست (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک ڈرائیور بھاری رقم کے ساتھ کار لیکر فرار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ جہاں وہ ملازمت کرتا تھا، اس کی رقم لیکر فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک فلم ڈسٹریبیوٹر جو تلگو فلم کک 2 کے حقوق حاصل کرنے بنجارہ ہلز آیا تھا، اس شخص کو اس کے ڈرائیور نے دھوکہ دے دیا۔ گنٹور ضلع میں کک 2 کے حقوق کیلئے ڈرائیور واسودیو نامی فلم ڈسٹریبیوٹر کوشش کررہا تھا۔ اس نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 2 پر واقع ساگر سوسائٹی پہنچا اور کار میں رقم رکھنے کے بعد آفس کا رخ کیا۔ تاہم جب تھوڑی دیر بعد واسودیو لوٹا تو کار لاکرس میں موجودہ 21 لاکھ رقم غائب تھی۔ اس نے اپنے ڈرائیور سائی کمار کو تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کا رخ کیا۔ ڈرائیور سائی کمار سوچترا علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT