Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بنجارہ ہلز کی دو بڑی ہوٹلوں میں قحبہ گری بے نقاب

بنجارہ ہلز کی دو بڑی ہوٹلوں میں قحبہ گری بے نقاب

تلگو ، ہندی اور بنگالی اداکاراؤں کو فحاشی سے بچالیا گیا ، 2 دلال گرفتار

حیدرآباد ۔ /17 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر کے اسٹار ہوٹلس میں تلگو فلم اداکاراؤں کی مدد سے چلائے جارہے قحبہ گری کے اڈے کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے ایک ایونٹ منیجر اور ایک دلال کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے بنجارہ ہلز میں واقع تاج دکن اور تاج بنجارہ ہوٹلس میں بیک وقت دھاوے کئے جہاں پر غیرقانونی طور پر قحبہ گری کے اڈے چلائے جارہے تھے ۔ اس کارروائی میں پولیس نے ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کے کاسٹنگ ڈائرکٹر و ایونٹ منیجر 56 سالہ منیش کڑاکیہ کو گرفتار کرلیا جبکہ 40 سالہ دلال ڈی وینکٹ راؤ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ ٹاسک فورس نے اس دھاوے کے دوران 24 سالہ تلگو فلم اداکارہ ریچا اے سکسینہ متوطن ممبئی اور بنگالی ٹی وی سیرئیل اداکارہ سبراچٹرجی کو قحبہ کے اڈے سے رہا کروالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ منیش کڑاکیہ کا تعلق ممبئی سے ہے اور وہ ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ فلم صنعت کیلئے ایونٹ منیجر کے طور پر کام کیا کرتا تھا ۔ جبکہ وینکٹ راؤ پیشہ سے دلال ہے اور اس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے ہے ۔ مذکورہ افراد تلگو فلم اداکاراؤں کی مدد سے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قحبہ گری کا اڈہ چلارہے تھے جسے پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کارروائی کے دوران 55 ہزار نقد رقم ، تین موبائیل فون اور ایک کار برآمد کرتے ہوئے انہیں پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

 

روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکر ، طالب علم ہلاک
حیدرآباد ۔ /17 ڈسمبر (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک طالبعلم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ روشن ریڈی کل رات پیٹ بشیرآباد علاقہ میں تیزرفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے ڈیوائیلار کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT