بندوق برداروں نے دو مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا

قاہرہ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بندوق برداروں نے دو مصری پولیس اہلکاروں کو صبح کی اولین ساعتوں میں گولی مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنی روزمرہ کی گشت پر تھے۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ جنوبی شہر منیا میں پیش آیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ 2013ء میں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد پولیس اور فوجیوں کو عسک

قاہرہ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بندوق برداروں نے دو مصری پولیس اہلکاروں کو صبح کی اولین ساعتوں میں گولی مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنی روزمرہ کی گشت پر تھے۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ جنوبی شہر منیا میں پیش آیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ 2013ء میں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد پولیس اور فوجیوں کو عسکریت پسندوں کے مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ معمول کی گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جہاں انہیں ایک چرچ کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن عبداللطیف کا کہنا ہیکہ حملہ چرچ سے کافی فاصلے پر کیا گیا۔ مصر میں سابق منتخبہ صدر کی اقتدار سے بیدخلی کے بعد تشدد کا بڑے پیمانے پر سلسلہ شروع ہوگیا ہے حالانکہ مصر کے نئے صدر نے جو سابق میں سربراہ فوج رہ چکے ہیں،شورش کو طاقت کے زور پر کچلنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ سابق صدر کے حامی اخوان المسلمین کے قائدین کو بڑے پیمانے پر سزائے موت دی گئی ہے ۔تاہم مصر میں شورش ہنوز برقرار ہے۔

TOPPOPULARRECENT