Thursday , February 22 2018
Home / پاکستان / بندوق برداروں کے حملہ میں چار فوجی ہلاک

بندوق برداروں کے حملہ میں چار فوجی ہلاک

پشاور ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں نیم فوجی دستوں سے تعلق رکھنے والے چار فوجی ہلاک ہوگئے ۔ بندوق برداروں نے فرنیٹرکارپس کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کے مطابق گشت پر تھی ۔ دریں اثناء کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل رزاق چیما نے بتایا کہ حملہ آور گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگئے ۔ جس میں چار سیکوریٹی اہلکار ( فوجی ) ہلاک ہوگئے ۔ اب تک کسی بھی فرد یا پارٹی نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ نیشنلٹس اور طالبان عسکریت پسند صوبہ میں سیکوریٹی عہدیداروں کو اکثر و بیشتر نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT