Monday , April 23 2018
Home / Top Stories / بندوق بردار بیوی نے صحافی شوہر کو بچالیا

بندوق بردار بیوی نے صحافی شوہر کو بچالیا

لکھنو ۔ 5 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے کاکوری علاقہ میں ایک جرنلسٹ پر حملہ کا سنسنی خیز ویڈیو سوشیل میڈیا پر بکثرت گشت کرنے لگا جس میں بتایا گیا کہ چار ، پانچ افراد ایک صحفیہ نگار عابد علی کو بری طرح زدوکوب کررہے ہیں اس دوران ان کی بیوی نے حملہ آوروں پر فائرنگ کرتے ہوئے مقابلے کیلئے اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کی ۔ اطلاعات کے مطابق اس صحیفہ نگار کے گھر پہونچ کر چند حملہ آوروں نے آواز دی جیسے ہی وہ باہر آئے اُن کی پٹائی شروع کردی ۔ چیخ و پکار سن کر اس دوران ان کی بیوی بھی گھر کے باہر آگئیں اور حملہ آوروں پر فائرنگ شروع کردی اور حملہ آور خوفزدہ ہوکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے کہاکہ اس حملے کو اراضی کا تنازعہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ خبر اور ویڈیو سیاست کی ویب سائیٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT