Monday , December 11 2017
Home / دنیا / بندوق بردار کے حملہ میں زخمی قانون سازدوبارہ شریک دواخانہ

بندوق بردار کے حملہ میں زخمی قانون سازدوبارہ شریک دواخانہ

واشنگٹن ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے اعلیٰ سطحی ری پبلکن قانون ساز اسٹیئو اسکیلائز جنہیں گذشتہ ماہ ایک جنونی شخص نے گولی مار کر زخمی کردیا تھا کیونکہ حملہ آور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش تھا۔ مسٹر اسٹیئو کا اس وقت علاج کیا گیا تھا لیکن تازہ ترین اطلاع کے مطابق موصوف ایک بار پھر انفکشن کے باعث ہاسپٹل کے انتہائی نگہداشت والے کمرہ میں شریک کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء میڈاسٹار واشنگٹن ہاسپٹل سنٹر کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان میں مذکورہ قانون ساز کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ واشنگٹن کے مضافاتی علاقہ میں ماہ جون کے وسط میں مسٹر اسٹیئو اور دیگر تین فائرنگ کے واقعہ میں اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب وہ کانگریشنل امدادی بیس بال میاچ کی پریکٹس کررہے تھے۔ رائفل سے فائر کی گئی گولی 51 سالہ اسٹیئو کے بائیں کولہے میں لگی تھی۔ مسٹر اسٹیئو کے اندرونی اعضاء اور ہڈیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ کولہے کی ا ہم ہڈی کے کئی ٹکڑے ہوچکے ہیں اور اب وہ موت و زیست کی کشمکش میں مبتلاء ہیں حالانکہ جس وقت انہیں گولی لگی تھی ان کے متعدد آپریشنس کئے گئے تھے اور آئی سی یو سے انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن اس وقت شاید ڈاکٹرس بھی جسمانی نقصانات کی سنگینی کو نہیں سمجھ سکے تھے۔ یاد رہیکہ حملہ آور جیمس کو جس کا تعلق الینائے سے تھا، اسی وقت وہاں موجود افسران نے گولی مار کر ہلاک کردیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT