Saturday , April 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بندوق و کارتوس کے ساتھ 6 افراد گرفتار، ایک فرار

بندوق و کارتوس کے ساتھ 6 افراد گرفتار، ایک فرار

اے سی پی اشوک کی پریس کانفرنس
شمس آباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس، شمس آباد پولیس اور ایس او ٹی شمس آباد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو بندوق اور کارتوس کے ساتھ سونے کو ضبط کرلیا۔ پی اشوک اے سی پی راجندر نگر انچارج شمس آباد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتور پولیس نے ایک مقدمہ میںشیخ عرفان احمد 23 سالہ ساکن جودھپور راجستھان کو آرمس ایکٹ کے تحت 11 مارچ کو گرفتار کرکے تفتیش کرنے پر اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے شمس آباد سے تعلق رکھنے والے راچاملا راکیش 27 سالہ ساکن سدانتی شمس آباد، راچاملا راجیش 30 سالہ ساکن سدانتی شمس آباد کو بندوق اور کارتوس فروخت کیا ہے جس پر شمس آباد آر جی آئی پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے عرفان کو پی ٹی وارنٹ پر لاکر تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ راکیش، راجیش، عرفان، حسین محمد 23 سالہ ساکن راجستھان، عمران خان ساکن مدھیہ پردیش، نیناوت رمیش 24 سالہ ساکن فاروق نگر اور بھیم ساکن سدانتی شمس آباد وارداتوں میں ملوث ہوئے ہیں، جس میں چین اسناچنگ، ڈکیتی، قتل وغیرہ کئی مقامات پر انجام دے چکے ہیں۔ 7 افراد میں سے 6 کو گرفتار کیا گیا اور ایک ملزم بھیم فرار ہوگیا جس کی تلاشی کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ راکیش اور راجیش کے قبضہ سے بندوق دو، چار عدد کارتوس، 5.5 تولہ سونا، دو بائیکس وغیرہ کو ضبط کرلیا گیا اور ان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ راکیش اور راجیش دونوں بھائی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دونوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے لئے بھی کمشنر سائبرآباد سے سفارش کی جائے گی۔ پی اشوک اے سی پی نے کہا کہ اس تمام کارروائی میں شامل انسپکٹرس، سب انسپکٹرس اور کانسٹیبلس کو ایوارڈ کیلئے بھی سفارش کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں مہیش آر جی آئی انسپکٹر، داسری نائیک ڈی آئی، محمد احمد پاشاہ، شیوا کمار سب انسپکٹر وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT