Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بندوق کے ذریعہ صنعت کار کا اغوا کرنے کے جرم میں کانسٹبل کو سزا

بندوق کے ذریعہ صنعت کار کا اغوا کرنے کے جرم میں کانسٹبل کو سزا

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مسروقہ اے کے 47 کے ذریعہ صنعت کار کا اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے معطل شدہ کانسٹبل کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ سال نومبر میں ابلیش نامی معطل شدہ کانسٹبل نے کے بی آر آر پاک کے قریب معروف صنعتکار کار ستیانند ریڈی کا اغواء کرنے کی کوشش کی تھی اور اے کے 47 سے گولیاں چلا کر سارے شہر میں سنسنی پھیلائی تھی ۔ اس واقعہ کے اندرون 24 گھنٹے بعد پولیس نے ابلیش کو گرفتار کرلیا تھا اور عدالت میں پیش کیا تھا ۔ جہاں پولیس کی سخت کارروائی اور تقریبا 38 گواہوں سے جراح کے بعد اور ایف ایس ایل کی رپورٹ کی بنیاد پر پبلک پراسکیوٹرس کی کارروائی کے بعد میٹرو پالٹین چیف جج ٹی رجنی نے آج ابلیش کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشورا کی خصوصی ہدایت پر کامیاب اقدامات انجام دئیے ۔۔

TOPPOPULARRECENT